حیدرآباد۔20۔دسمبر (اعتماد نیوز)دریائے کرشنا کے پانی کی تقسیم سے متعلق برجیش کمار کے فیصلہ کے خلاف آج ریاستی کل جماعتی وفد نے نئی دہلی میں وزیر اعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم کو برجیش کمار کے فیصلہ میں موجود مختلف گوشوں کے خامیوں کو
واقف کر وایا۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم کو مکتوب حوالہ کرتے ہوئے اس فیصلہ پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی۔اجلاس کے بعد ریاستی وزیر جانا ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلہ سے نہ صرف ریاست آندھرا پردیش کو بلکہ پورے ملک کو نقصان پہونچ سکتا ہے۔ اس موقع پر ریاست کے مختلف جماعتوں کے قائدین بھی موجود تھے۔